counter easy hit

ملک پر قر ض لیگ کی حکومت ہے ،بیرونی قرضے لے کریہ لیگ اپنے عہدیداروں کو نواز رہی ہے ، ملک حبیب سلطان کھوکھر

 Sultan Malik Muhammad

Sultan Malik Muhammad

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سٹی ناظم ملک حبیب سلطان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک پر قر ض لیگ کی حکومت ہے ،بیرونی قرضے لے کریہ لیگ اپنے عہدیداروں کو نواز رہی ہے ،تین سالوں میں غیر ملکی بنکوں سے ایک ارب 90کروڑڈالر قرضہ لیا گیا ،قرضہ کی یہ رقم معاشی ترقی کے منصوبوں پرخرچ کرنے کے بجائے صرف پلوں اور سڑکوں پر تعمیر کی جارہی ہے ،ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے اور حکومت قرضے لینے جشن منارہی ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک حبیب سلطان کھوکھر نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،اگر بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف نہ ملاتو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے،غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ،ان کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے،حکومت ان سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے ،اب پنجاب میں 18ہزار ملین روپے سے سڑکوں کی تعمیر کا نیا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے ،پنجا ب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے ،حکومت پنجا ب صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،صرف سڑکیں تعمیر کرنے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔