پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود مسلم لیگی حکومت نہ صرف عوام دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی بلکہ اپنی آئینی مدت میں ہی تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے، انتخابی عمل کے دوران عوامی پذیرائی نہ ملنے پر شکست خوردہ سیاستدان جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی