پیرس(نمائندہ خصوصی)ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ دھرنے ، انتشار ، جلسے ،جلوس عوام کو انتشار کی طرف دھکیل کر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو تقویت دینے کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانسنے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارلیمنٹ کے بجائے دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں وہ قوم کے خیرخواہ نہیں۔