پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی۔ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے عوام سے ہر گز مخلص نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا مشن ہے۔ حکومتی کاوشوں سے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی مخالفین کو حکومتی کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی ہیں۔