پیرس(نمائندہ خصوصی)دھرنوں کی سیاست ملک کی ترقی کا پہیہ روکنے کے سوا کچھ بھی نہیں جو لوگ ملکی ترقی سے خوفزدہ ہیں وہ عوام کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ان کا مشن ہی ملک کو اندھیروں کی طرف لیکر جانا ہے لیکن اس بار عوام ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں عبور کریں گے مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جو بھر پور عوامی مینڈیٹ کی بنا پر اقتدار میں آئی اور اس نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آج ملک ترقی کی سمت سفر کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے ملک و قوم کی سہولیات کیلئے گزشتہ تین سالوں میں بے شمار منصوبے پایا تکمیل تک پہنچائے گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں