پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مثالی کامیابی خوش آئندہے۔ ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو برتری حاصل ہو ئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں