میرے قائدین جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ مبارک
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ فرانس(ویمن ونگ) کی صدر جناب سلطانہ اصغر نے قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کی سالگرہ پر قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ بطور جماعت مسلمانوں کیلئے آج بھی قابل فخر ہے ۔
یہ ایک معجزہ ہے کہ مسلمانوں کی ایسی نمائندہ جماعت جو کہ سو سال سے زائد عرصہ تک مسلمانوں کی نمائندگی کر رہی ہے اور آج بھی اس کی جگہ کوئی لے سکا ہے اور نہ کوئی لے سکے گا۔