پیرس(عمیر بیگ)عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کو نہیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا کئی بار احتساب ہوچکا اور وہ ہر بار سرخروہوئے ہیں۔عمران خان کو سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔