جس کیس میں طالبان خان جیسے مدعی ، وکیل پارٹ ٹائم اور پیسے کے پچاری مشیر ہوں ایسے کیس میں سچائی محال ہے، سلطانہ اصغر
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن (ویمن ونگ)فرانس کی صدر سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کیس دن بدن کھلتا جارہا ہے اور وہ اپنی ہی باتوں میں پھنستے جا رہے ہیں، آخر کب تک جھوٹے کیس کی لکیر کھینچی جائے گی آخر ایک نہ ایک دن تو سچ سب کے سامنے آہی جانا ہے اس وقت طالبان خان کا اصل چہرہ مکمل طور پر آشکار ہو چکا ہوگا اور 2018کے بعد اس قوم کو طالبان خان اور اسکے لالچی مشیروں سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہوگی۔