پی ایس ایل فائنل محض ایک میچ نہیں پورے پاکستان کے وقار کا سوال ہے، سلطانہ اصغر
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر محترمہ سلطانہ اصغر نے پی ایس ایل فائنل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوکین خان سے صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ’ رکے‘ تو آبجو بھی دریا تھی اترے تو سمندر بھی تا کمر نکلے ،
خان صاحب کو مسلم لیگ ن فرانس کی خواتین کی طرف سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ گھبرائیں نہیں کرکٹ ہمارا جنون ہی نہیں بلکہ ہمارے ملکی وقار کی علامت ہے اور پی ایس ایل فائنل محض ایک میچ نہیں پورے پاکستان کے وقار کا سوال ہے ، الحمد اللہ پاکستانی قوم کے جوش و جذبے اور حکومت کی صلاحیتوں پر اعتماد نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے ،