پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ فرانس کی صدر سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی سوموٹو قریب آرہا ہے اور طے شدہ فیصلوں اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والی جوڈیشری کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
کاسمیٹک سرجری فیصلوں کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو داغدار کرنے کی جتنی کوشش کی گئی اتنی ہی مضبوطی سے عوام نے اپنے لیڈر کی بے گناہی اور اس کی کارکردگی کو سراہا ۔ پچلھے پچاس سالوں میں غریب عوام کو صحیح معنوں میں اگر کسی لیڈر نے جہالت اور مسائل کے گہرے گڑہوں سے نکالا ہے تو وہ صرف میاں محمد نواز شریف کی ذات ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی عزت کیلئے اٹھیں اور عوام کو درپیش مسائل کے اصل ذمے دار اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچنے والے بدعنوان سیاست دان ہیں جو جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔