حکومت صرف لفاظی اور تقاریر پر گزارہ کررہی ہے، ملکہ سطلانہ اصغر
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگن (ویمن ونگ) فرانس کی صدر ملکہ سطلانہ اصغر نے کہا ہے کہ حکومت اوروزرا لفاظی اور تقاریر پر گزارہ کر رہے ہیں۔ عوام کا ہر طبقہ چاہے کسی بھی شعبے سے ہو یکساں تبدیلی کی چکی میں پس رہا ہے۔ عوام سے جینے کا حق چھین کر صرف لفاظی اورتقاریر کے ذریعے ان کا پیت بھرا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ صرف گفتار کے غازی وزرا ہی میڈیا کے سامنے آکر ہر چیز کو بیان کرتے اور نت نئی جہتوں کے ذریعے اپنی حکومت کی نااہلی کو اچھے الفاظ کے ذریعے ظاہر ہونے سے بچا رہے ہیں۔
پاکستان میں مہنگائی، چوربازاری، کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے۔ یہ سب مہنگائی کی چکی کے حصے ہیں جو عوام کو حسب توفیق ہر شعبے میں پیسنے میں مصروف ہیں۔