بلاول کی چیئرمین شپ جمہوری کارکنوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن (ویمن ونگ) کی صدر سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول جیسے بچے کو چیئرمین بنا دینا پی پی کے جمہوریت پسند وں کے ساتھ بیہانک مذاق ہے
پہلے پوری پیپلز پارٹی اب سابق صدر بھی ان کے ہمنوا بننے آرہے ہیں
شرم و حیا پر کاری ضرب ہے جو کہ چار مطالبات پیش کئے جا رہے ہیں ، پوری قوم جانتی ہے چار مطالبات کے پیچھے کیا ہے، ایان علی، ڈاکٹر عاصم اور عیش و عشرت کی اجازت ورنہ جیالے جمہوری تحریک چلائیں گے ؟
شرم آنی چاہیے۔یہ جمہوری پارٹیوں کا طریق نہیں ہے۔