پیرس(یس اردو نیوز)مسلم لیگ ویمن ونگ فرانس کی صدر سلطانہ اصغر نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیر اعظم کے صبر و تحمل کا پھل ہے کہ مخالفین اپنی چالوں میں خود ہی ناکام ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی پالیسیاں اورمنصوبے پاکستان کو ترقی کی ہائی وے پر گامزن کر رہے ہیں جبکہ دھرنے والے کپتان سپیڈ بریکر لگوانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے فیصلے پاکستان کی ترقی کیلئے دور رس اثرت لئے ہوئے ہیں اور صبر و تحمل سے ملک کے اندر و باہر دشمنوں کی بخ کنی جاری ہے