counter easy hit

وفاقی بجٹ میں کمزرور ترین طبقات کی مالی مراعات میں اضافہ کر کے انکی اشک شوئی کی گئی ہے‘ سلطانہ اصغر

پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر جناب سلطانہ اصغر نے کہا ہے کہ حکومت نے متوازن بجٹ پیش کر کے قوم کو یکم مئی کا بہترینن تحفہ دیا ہے۔   انہوں نے وفاقی بجٹ 2018-19 کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے مقابلہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے نئے وزیر خزانہ حکومت پاکستان پنشنرز کے بعض کمزرور ترین طبقات کو کسی حد تک مالی مراعات کا اضافہ کر کے انکی اشک شوئی کا اچھا آغاز کیا ہے ۔فیملی پنشنرز کو 4500 روپے ماہانہ کی شرح بڑھا کر 7500روپے ماہانہ کرنے اور کم ازکم 6000 رپے سے بڑھا کر دس ہزارروپے کرنے اور 75 سال سے زائد عمر والوں کو پنشن بڑھا کر پندرہ ہزارروپے کرنے سے ان طبقات کی کسی حد تک ریلیف ملے گا
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی کام کیے ہیں۔ مخالفین کی طرح صرف باتیں نہیں کی ہیں۔

SULTANA ASGHAR, PRESIDENT,, WOMEN, WING, PMLN, FRANCE