پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر سلطانہ اصغر نے ٹیرر فنانس واچ لسٹ سے پاکستان کی شمولیت رکوانے کیلئے حکومت پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سفارتخانہ کے بروقت اقدامات سے پاکستان کا بہترین تشخص اجاگر کیا گیا جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ جس کیلئے حکومت پاکستان اور سفیر پاکستان معین الحق کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
حکومت نے اپوزیشن اور لاڈلوں کی بھرپور توجہ ہٹانے کی کوشش کے باوجود پاکستان کو عالمی تنہائی اور بد ترین اندھیروں کی طرف جانے سے روکنے میں سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے جو کہ قومی حکومت کی بھرپور کامیابی ہے۔ ایسے موقعوں پر محب وطن اپوزیشن جماعتیں حکومتوں کے ساتھ کھڑی ہوجایا کرتی ہیں مگر پاکستان کے ابن الوقت لاڈلے کسی اور ہی دھن میں ہیں ۔