ڈویژن میں ایک لاکھ 8ہزار285چھوٹے کسانوں کو چیک جاری کئے جا چکے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمشنرشمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کسان پیکیج کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس سے کسانوں کو عملی طو ر پر ریلیف مل رہاہے ۔وہ چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے ۔کمشنرنے چیف سیکرٹری کو بتایاکہ کسان پیکیج کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں مجمو عی طو ر پر 2 لاکھ 36 ہزار 944 میں سے ایک لاکھ 8 ہزار285 چھوٹے کسانوں کو پہلے مرحلہ میں فی ایکڑ5 ہزار روپے کے حساب سے امدادی رقوم کے چیک دیئے گئے جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار959 کسانوں میں ڈیٹا میں حائل رکاوٹیں دور کرکے چیک تقسیم کر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتا یاکہ تمام کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو ارسال کر دیا جائے گا۔