پیرس (بانو روحی) پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام مورخہ 7 جون بروز اتوار 2015 بوقت 1 بجے * اوبرویلیئرز * میں یورپ کی معروف شاعرە میٹھےاور دھیمے لہجے کی خوبصورت شاعرہ محترمە سمن شاہ کا دوسرا شعری مجموعہ * ہمیشہ تم کو چاہیں گے * کی رسم پذیرائی اور پہلا ” عالمی مشاعرہ ناروے کے معروف شاعر محترم جناب جمشید مسرور کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔
جس میں یورپ کے معروف شعراٴ فرزانہ نوٹنگھم راحت زاہد اسکاٹ لینڈ گلاسکو نعیم حیدر برمنگھم محترمە عزل انصاری انگلینڈ توقیرعاطف جرمنی حافظ احمد جرمنی ڈاکٹرارمان نوٹنگھم اورفرانس کے مقامی شعراٴ بھی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں محفل موسیقی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار انور حسین اپنی خوبصورت اور رس بھری آواز سے سامعین کو محضوظ کریں گے۔ ریفریشمنٹ کاخاص اہتمام کیا گیا ہے انٹری فی کس 15 یورو ەے۔
چشم براہ متمنی شرکت
سمن شاہ روحی بانو
چیرمین وائس چیرمین
(پیرس ادبی فورم) ایاز محمود
جنرل سیکرٹری
(پیرس ادبی فورم)