counter easy hit

سمیرا ملک کی نااہلی ، ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی سے روک دیا گیا

312159_84313163جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ، سابق رکن اسمبلی کی تعلیمی اسناد کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار) سپریم کورٹ نے لیگی رہنما سمیرا ملک کی نااہلیت کیخلاف نظرثانی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی سے روک دیا ہے ۔ عدالت نے تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے نا اہلی کیخلاف سمیرا ملک کی نظرثانی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کی بناء پر مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کو نااہل قرار دیا تھا ۔ پانچ رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو سمیرا ملک کیخلاف فوجداری کارروائی سے روک دیا ۔ سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کی تعلیمی اسناد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے جبکہ نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ سمیرا ملک کے شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے ۔