ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیوی گوری خان ان دنوں سخت پریشان ہیں، اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کا خوبصورت چہرہ جو سورج کی تیز شعاعوں کو برداشت نہ کرسکا۔
Sun changed the face of Shahrukh Khan’s wife
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورت بیوی گوری خان بھی اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام سمیت حال ہی میں لاس اینجلس سے چھٹیاں گزار کر لوٹے ہیں جہاں انہوں نے سری دیوی اور ان کے بچوں کے ساتھ بھی خوشگوار وقت گزارا۔ تاہم ان چھٹیوں کے دوران ساحل سمندر کی سیر کرتے ہوئے گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعیں برداشت نہ کرسکا اورجھلس گیا جس کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہوگئی۔ بھارت واپس آنے کے بعد گوری ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک جلدی کلینک کے باہر دیکھی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے چہرے کے علاج کی غرض سے آئی تھیں، جھلسی ہوئی اور سوجن زدہ جلد کی وجہ سے گوری خان کو پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔