بھارت: بھارت میں توہم پرستی کی انتہا، مذہبی انتہا پسندوں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز توڑ دیے۔
بھارت میں سورج کی پوجا کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سورج دیوتا سولر پینل سے ناراض ہیں۔ مذہبی انتہا پسندوں نے سورج دیوتا کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے ڈنڈوں اور ہتھوڑوں کا آزادانہ استعمال کر کے سولر پینلز کو توڑ دیا۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ اشوک سکسینا کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کا حصول سورج دیوتا کی ناراضی کا سبب ہے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ کے بیان پرانتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور بھارتی سورماوں نے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز کو دیکھتے ہی دیکھتے چکنا چورکردیا۔ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ سولر پینلز پر خوب غصہ نکالتی رہیں اور انہیں توڑنے کے لیے ڈنڈوں اور ہتھوڑوں کے وار کرتی رہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں سورج کی پوجا کرنے والے سورج کو دیوتا مانتے ہیں اور مختلف مذہبی تہوار میں اس کی پوجا کرتے ہیں۔
ہندو ہر سال چیٹھ کا تہوار بھی مناتے ہیں جس میں طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت پانی میں پوجا کی جاتی ہے۔
بھارتی ہندوں سورج دیوتا کو سوریا کہ نام سے بھی پکارتے ہیں۔