اداکار کو ممبئی میں انیس سو تیرانوے میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا
ممبئی (یس اُردو) جیل میں سزا کاٹ رہے مشہور زمانہ منا بھائی یعنی سنجے دت کے فینز کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سنجے کو مارچ دو ہزار سولہ میں رہا کر دیا جائے گا ۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت عرف منا بھائی 1993ء میں ممبئی ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ سنجے دت پر دو ہزار تیرہ میں جرم ثابت ہونے کے بعد پانچ سال کی سزا عائد کی گئی تھی ۔ قید کے دوران سنجے دت کئی مرتبہ جیل سے باہر آئے جس پر انہیں بہت سی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم اب خبر یہ ہے کہ سنجے دت کو دو ہزار سترہ کے بجائے مارچ دو ہزار سولہ میں رہائی مل جائے گی اور وہ ایک بار پھر سے اپنے فینز کو پردہ سکرین پر نظر آسکیں گے ۔