ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی پروڈیوسر پٹیل نے بولی وڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون پر5 لاکھ روپے لوٹانے کا الزام لگایا ہے ، انہوں نے سنی لیون کو 2015 اپنی فلم میں ڈانس نمبرکرنے کے لئے معاہدے کیا تھا اور یہ رقم معاہدے پر دستخط کرتے وقت دی گئی تھی ،، تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر بھارت پٹیل نے سنی لیون پر5 لاکھ روپے لوٹا نے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے سنی کو 2015 میں اپنی فلم ’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ میں ڈانس نمبرکرنے کے لیے دئیے تھے ۔ پٹیل کا کہنا تھا کہ سنی کو ڈانس نمبر کرنے کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے دئیے جانے تھے ، جس میں سے 5 لاکھ انہیں معاہدے پر دستخط کرتے وقت دئیے گئے تھے اورباقی کی رقم پروموشن اور گانے کی ریہرسل کے دوران دی جانی تھیتاہم جب گانے کی شوٹنگ شروع ہوئی تو سنی نے شوٹنگ میں حصہ لینے کے بجائے پروڈکشن ٹیم کے فون سننے ہی چھوڑ دئیے۔ لہٰذا اب فلم پروڈیوسرنے سنی لیون سے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے دوران دی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ سنی لیون نے خود پرلگے غبن کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی کے پیسے نہیں لوٹانے ہیں، یہ سب جھوٹ اورمن گھڑت ہے