نئی دہلی: سنی لیون بالی ووڈ میں دھوم مچانے کے بعد اب بھارتی پارلیمنٹ میں جلوے دکھائیں گی۔
یہ خبر بھارتی میڈیا پر سنی لیونی کی طرح ہاٹ نیوز بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے اتر پردیش میں سڑکوں پر اویزاں قد ادم بینرز اور سوشل میڈیا پر سنی لیونی کا شیئر ہونے والا انتخابی پوسٹر جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سنی لیونی اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مراد آباد کی سیٹ سے اکھاڑے میں اترتے نظر آئیں گی۔پوسٹر میں ساڑھی پہنے سنی لیونی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اپ اس امیدوار کو پانچ وجوہات کی بناء پر ووٹ دے کر کامیاب کرائیں سنی لیونی کی 5خوبیوں میں کہا گیا ہے کہ یہ امیدوار انتہائی محنتی اپنے کام میں ایماندار پوری دنیا میں مشہور اور مقبول خوبصورتی اور دل کشی میں بے مثال ہے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کا خیال رکھنے والی اپ کی اپنی سب سے پیاری اور مقبول امیدوار محترمہ سنی لیونی کواپنا انمول ووٹ دے کر کامیاب کریں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹرکے حوالے سے سنی لیونی کے میڈیا مینجر نے کہا کہ یہ پوسٹر کسی نے شرارت سے چھپوا کر نہ صرف سڑکوں پر اویزاں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیا سنی لیونی کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔