سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں نہال ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہمیں نتائج کا خوف نہیں، ہم نے جے آئی ٹی کو منتخب کیا ہےاورہم جانتے ہیں ہم نے کیا کرنا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے دورن سماعت کہا ایسی دھمکیوں پر فوج داری کا کیا مقدمہ بنتا ہے،آپ چاہتے ہیں ہم بیک آف ہو جائیں۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا مافیا والے دھمکیاں دیتے ہیں،بچوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ نہال ہاشمی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ میں وضو سے ہوں اور کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کسی ادارے کو دھمکی نہیں دی،ایک مائنڈ سیٹ تھا جس پر بات کی۔معافی سے متعلق پوچھا گیاتوکہااللہ سےبھی معافی مانگتاہوں اورعدلیہ سےبھی. عدالت نے اس موقع پر کہا ہم آپ کو شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں،آپ جواب داخل کریں۔