فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کر لی
میکدونیا: فٹبال کی بڑی جنگ ریال میڈرڈ نے جیت لی ، سپر کپ فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو ایک کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، سپر سٹار رونالڈو ، بینزیما اور بیل کوئی گول نہ کر سکے، حریف ٹیم کے اعصاب پر سوار رہے ۔ میکدونیا کے خوبصورت فٹبال سٹیڈیم میں سپر کپ کا ٹائٹل سپر مقابلہ ہوا ، یورپئن سیزن کی دو چیمئن ٹیمیں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ مدمقابل ہوئیں۔ سپینش کلب ریال میڈرڈ کو چوبیسویں منٹ میں کیز میرو نے کامیابی دلائی ۔ اسی ایک صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ، دوسرے ہاف میں بھی رونالڈو ، بینزیما اور گیرتھ بیل جیسے سٹار مانچسٹر یونائیٹڈ کے اعصاب پر سوار رہے ۔ باون منٹ پر اِسکو نے گیند کو جال میں ڈال کر ٹیم سبقت کو دہرا کر دیا اس کے دس منٹ بعد مینیو کے نئے سٹرائیکر لوکاکو نے گول کر کے ٹیم کو کچھ ہمت دلائی۔ انگلش کلب ٹیم اس کے بعد کوئی گول نہ کر پائی یوں دو ایک کی کامیابی رالئ میڈرڈ کے حصے آئی شاندار جیت کے بعد فاتح کھلاڑیوں اور ان کے پرستاروں نے خوب خوشی منائی۔