فیصل آباد (جیوڈیسک) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے فیصلہ کن معرکے میں سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ شعیب ملک کی ٹیم سیالکوٹ سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کو ایک سو ستانوے تک پہنچایا۔
اوپنر نعمان انور نے 97 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تو دوسری جانب حارث سہیل نے سینتالیس اور کپتان شعیب ملک نے گیارہ رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم اِن ایکشن ہوئی تو اوپنر احمد شہزاد کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے جبکہ کپتان کامران اکمل 3 اور محمد حفیظ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور لائنز سے عمر اکمل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور لائنز کی پوری ٹیم 198 رنز کے ہدف کے جواب میں صرف 123 رنز ہی بنا سکی۔ سیالکوٹ سٹالینز نے لاہور لائنز سے ٹائٹل چھین کر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ نعمان انور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔