counter easy hit

پاک فوج کے سپرسیڈ ہونے والے 3 لیفٹیننٹ جنرل کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Super Seed of the Army 3 lieutenant general decided to retire

Super Seed of the Army 3 lieutenant general decided to retire

راولپنڈی: پاک فوج کے سپرسیڈ ہونے والے تین لیفٹیننٹ جنرلز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا جب کہ تینوں جنرل سربراہ پاک فوج قمر جاوید باجوہ سے سینئر تھے۔

یس نیوز کے ذرائع کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے بعد سینئر تین جنرلز لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے سے کہا گیا تھا کہ وہ نئی تقرریوں تک کام جاری رکھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے 7 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد مذکورہ تینوں جنرل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کو ممکنہ طور پر خیرباد کہنے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان جب کہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف سروسز ہیڈ کوارٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر تھے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم دوسرے اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے تیسرے سینئر ترین افسر تھے اور پاک فوج کی روایات کے مطابق اگر جونیئر افسر بڑےعہدے پر تعینات ہوتو سینئر سپرسیڈ ہوجاتا ہے تاہم یہ فوج کا قانون نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website