راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار اور منی لانڈرنگ کیس میں سزا پانے والی سپر ماڈل آیان کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔
گذشتہ روز ضمانت کا حکم سنانے کے باوجود ان کی ضمانت سے متعلقہ ضروری قانونی کاروائی مکمل نہ ہو سکی تھی، جس کے باعث انکی رہائی کی روبکار آج جاری ہو سکے گی جسے اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوایا جائے گا۔
سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ملک مشتاق نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ فیکس احکامات کے بجائے رہائی کی اصل روبکار دیکھنے کے بعد ہی ماڈل کی رہائی کے احکامات پر عمل کریں گے۔