ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ایک اسٹار ہونے کی وجہ سے ہمیں ہر چیز کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جو مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے لئے قیمت ادا کرنا مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں اور ہم پر تعیش زندگی گزارتے ہیں لیکن حقیقت میں آپ کی زندگی آپ کی اپنی نہیں ہوتی بلکہ آپ دوسروں کے لئے جی رہے رہے ہوتے ہیں اور یہی قیمت ہے جو ایک اداکار کو ادا کرنی پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بہت ہی شرمیلی ہوں اور آرام کے لئے ایک پرسکون جگہ چاہتی ہوں جو ایک اداکارہ ہونے کی وجہ سے بہت مشکل ہے۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانا بہت ہی مشکل ہے لیکن بالی ووڈ کے کچھ زبردست لوگوں نے مجھے میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا ہے۔