ہالینڈ: تفصیلات کے مطابق سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈکے نگران حاجی محمد جاویدعظیمی نے اہل اسلام کو عید قرباں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی سب سے عزیز ترین شے اولاد کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیاجبکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل کی اولاد کی قربانی کے بدلے میں جانور کی قربانی کو قبول فرما کر اپنی خوشنودی اور رضا سے نواز دیا۔
حاجی جاویدعظیمی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اپنے دوست کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ ہر سال صاحب ثروت مسلمان پر قربانی فرض قراردے دی گئی دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرکے اللہ کی خوشنودی و رضا حاصل کرتے ہیں۔نگران نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و احسان سے فرزندان توحید کے حج اور قربانی کو اپنی بارگاہ عالیہ میں قبول فرما کر اس کا اجر عظیم بھی عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔