مصر کے سمندر میں کویتی مال بردار جہاز میں پھنسے عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے وفد نے اشیاء خورونوش اور دیگر سامان فراہم کردیا۔
مصر میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے وفد نے سمندر میں پھنسے مال بردار جہاز کا دورہ کیا۔ عملے کو کھانے پینے کا سامان فراہم اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر جہاز کے عملے کا کہناتھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے اہلخانہ 5 ماہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ جہاز میں علیل تین افراد کو تاحال طبی امداد نہیں دی گئی۔سفارتی عملے نےمتاثرین کو اسپتال جلد منتقل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔