روس کی وزیرتعلیم نے اسکولوں میں مسلمان اساتذہ اور طالبات کے اسکارف پہننے پرپابندی کی حمایت کی ہے۔
روسی وزیر تعلیم اوگلا ویسلیوا نے کہا کہ روس میں تعلیم کا نظام ہر قسم کی دینی تفریق سے بالاتر ہونا چاہیے۔ ان کے خیال میں ایمان رکھنے والوں کواسکارف جیسی ظاہری چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔وزیر تعلیم کا یہ بیان مردوویاکی ایک اسکول انتظامیہ کی جانب سےاسکارف اور حجاب پر عائد کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔علاقے کے اسکولوں میں پہنے جانے والے لباس میں جینزپینٹ ، منی اسکرٹ اور دیگرایسی کسی بھی اشیا پر،جوکسی مذہب کی علامت ہوں،ان کےپہننے پر پابندی ہے۔