اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سٹیل ملز کرپشن کیس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔
جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر کے خلاف اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نیب کی اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے بریت کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف علی زرداری پر سٹیل ملز کے چیئرمین سے چار کروڑ روپے لینے کا الزام ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔