لودھراں : مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق بلوچ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے انصاف دیا جب کہ فیصلے سے متعلق جہانگیر ترین کا واویلا بے بنیاد ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق بلوچ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین مجھ سے خوفزدہ ہیں اور ان کا واویلا بھی بے بنیاد ہے جب کہ مجھ پر جعلی ڈگری کا الزام غلط ہے کیوں کہ میری ڈگری ایچ ایس سے تصدیق شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جھوٹا آدمی ہے اس نے تو مشرف دور میں کروڑوں روپے معاف کروائے۔
صدیق بلوچ کا کہنا تھا کہ میڈیا بتائے کیا این اے 154 میں دھاندلی ہوئی تھی الیکشن کمیشن کے عملے کی باضابطگیوں سے میں کیسے نااہل ہوسکتا ہوں جب کہ جہانگیرترین کے مقدمے میں سچ ہوتا توانکے وکیل دلائل دینے سے فراراختیار نہ کرتے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دیا اور صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کرنے کا حکم دیا۔