اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کیلئے حکومتی دائر کردہ درخواست خارج کر دی،عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلے کو کابینہ کیسے غیرموثر کرسکتی ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے 67 فیصد کوٹے کو 60 فیصد کردیا،سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی، کابینہ نے کوٹہ 60 فیصد سے67 فیصد کردیا، سرکاری حج پرائیویٹ سے زیادہ سستاہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیے، کمیٹی نے فیصلہ سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں کیاتھا، ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیا ہے ,عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرموثر کرسکتی ہے؟ جس پرحج کوٹہ بڑھانے کے لئے حکومت کی درخواست خارج ہو گئی۔