counter easy hit

پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے، فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، عرفان اللہ مروت کی دھاندلی کا بھانڈا الیکشن ٹریبونل نے بھی پھوڑ دیا ہے۔

Supreme Court has ordered the re-election at PS 114, Farooq Sattar

Supreme Court has ordered the re-election at PS 114, Farooq Sattar

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں بھی ہمارے مخالفین کو شکست ہوگی۔ اس موقع پر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف جتنی پٹیشن ہیں وہ زیادہ تر خارج ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی گدھ کراچی پر قبضے کیلئے منڈلارہے ہیں مگر وہ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک پہلے کی طرح آج بھی قائم ہے۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ایم کیو ایم نہیں کرتی بلکہ اس کے خلاف کی جاتی ہے، پی ایس 114 پر سپریم کورٹ نے بھی ٹریبونل کے فیصلے کو قائم رکھا اور عرفان اللہ مروت کی جیت کو کالعدم قرار دے کر دوباری انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے 21 مئی کو حیدرآباد میں سندھ حکومت کی کارکردگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا۔ فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان مخالف نعرے لگانےوالوں میں سے نہیں، 22 اگست کے حوالے سے ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،وہ اپنی گرفتاری کے حوالے سے قانونی مشاورت کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website