کراچی: سپریم کورٹ نے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت کو سنیما میں تبدیل کرنےوالے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مرکزاسلامی کو سنیما میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ مرکزاسلامی ثقافتی سرگرمیوں کےلیےٹھیکیدارکودیاگیاتھا، ٹھیکیدار نے کےایم سی کی کارروائی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لےلیاتھا جب کہ عدالت نےنیب کوکےایم سی افسران کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کنٹریکٹر کے حق میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے مرکز اسلامی کوسنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنےکاحکم بھی دیا جب کہ عدالت نے متعلقہ افسران کامعاملہ نیب کوبھیج کر15روزمیں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔