counter easy hit

سپریم کورٹ کا منظورشدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ کی پابندی کے خلاف اپیلوں پر ملک بھر میں منظور شدہ مینو فیکچرار کے تیارکردہ رکشے چلانے کا حکم دیدیا ۔

Supreme Court orders to approved manufacturer rickshaw run

Supreme Court orders to approved manufacturer rickshaw run

اسلام آباد میں دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں 1950 کی بسیں چل رہی ہیں، پھٹ پھٹی کے پیچھے لگے رکشے چل رہے ہیں ، یہ چنگ چی خطرناک رکشے ہیں مڑنے پر الٹ جاتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں غیر قانونی چنگ چی پر پابندی لگائی گئی ہے،پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ صرف منظور شدہ رکشوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ حکومت کے پاس غیر قانونی چنگ چی کے اعدادو شمار تک موجود نہیں،حکومت میٹرو، گرین بس اورنج لائن چلا رہی ہے،ان کے ساتھ ہی چنگ چی رکشے بھی سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مسئلہ بھی حل کرنا ہے،لوگوں کا روزگار بھی بحال رکھنا ہے ، ان رکشوں کے نظام کو دیکھنے والا کوئی نہیں،حکومت اس مسئلے پر سوئی رہتی ہے،اسے ہوش تب آتا ہے ، جب لوگوں کا روزگار لگ جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website