counter easy hit

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اتنے عرصے تک وہ بیمار نہیں ہوسکتے۔

Supreme Court rejected Ishaq Dar's medical certificateسپریم کورٹ میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہے؟ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ انہیں لے کر آئیں۔ وکیل سلمان بٹ  نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے مؤکل بیمار ہیں۔

چیف جسٹس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے، عدالتی حکم میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا اور یہ حکم خلاف ورزی کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا، وہ آجائیں عدالت سابق وزیرِخزانہ کو حفاظتی ضمانت دے گی، ہم 8 بجے رات تک بیٹھیں ہیں اسحاق ڈار سے پوچھ کر بتائیں وہ کب آئیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں رات 8 بجے تک وقفہ کردیا۔