اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ طلبی پر سینئر وکیل رشید اے رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ صدر سپریم کورٹ بار کلیم خورشید اپنے علاقے کے پیر ہیں، صدر سپریم کورٹ بار ہمارے بھی پیر ہیں، دیکھتے ہیں پیر صاحب کیا تجویز کرتے ہیں۔ رشید رضوی نے کہا بہتر ہوگا کہ کیس کو ایک بجے سنا جائے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کو بلایا ہے، تب تک قانون دان احسن بھون بھی آجائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا مشاورت کر کے عدالت میں لائحہ عمل بتائیں۔