counter easy hit

پاناما پیپرز کیس کی سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرزکیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں کسی صورت التوا نہیں دیا جائے گا،سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔

Supreme Court to hear Panama Leaks case on daily basis

Supreme Court to hear Panama Leaks case on daily basis

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے وزیراعظم کی 4 اپریل کی تقریر کا حوالہ دیا، نعیم بخاری کا کہناتھا کہ نواز شریف نے غلط بیانی کی، وہ صادق اور امین نہیں رہے، نااہل قراردیا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے ہیں، عدالت ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کا حکم دے۔نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جدہ اسٹیل مل کی فروخت سے لندن میں فلیٹس لیے، شریف خاندان کی دبئی میں سرمایہ کاری بے نامی تھی، مریم نواز آج بھی اپنے والد کے زیر کفالت ہیں،آئی سی آئی جے کی دستاویزات کو ابھی تک چیلنج نہیں کیا گیا۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہے،عدالت چیئرمین نیب کوتاخیرکےباوجود ہائیکورٹ کےفیصلےکیخلاف اپیل کرنےکاکہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ چیئرمین نیب اپنا جواب جمع کراچکے ہیں، چیئرمین نیب کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ طارق شفیع کا حلف نامہ جعلی ہے۔جسٹس گلزار احمد نے پوچھا پاناما دستاویزات کی قانونی حیثیت کیا ہے؟جبکہ جسٹس اعجاز الحسن نے سوال اٹھایا کہ کیا پی ٹی آئی کے پاس وزیراعظم کی دستخط شدہ دستاویزات موجود ہیں؟نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی دستخط شدہ کوئی دستاویز نہیں ہے۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے نعیم بخاری سے کہا کہ میڈیا سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوا کریں، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ آج تک میڈیا سے کیس پرگفتگو نہیں کی۔جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ریمارکس دیے کہ بینچ پر اعتراض نہیں تو میڈیا پر بیان بازی سےگریزکریں۔پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والےچاہتے ہیں کہ لوگ عدالتی کارروائی سے بے خبررہیں تاہم کوئی کارروائی خفیہ نہیں رہے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ دادا کی جائیداد میں پوتا ساراحصہ کیسے لے گیا،یہ پراپرٹی پاکستانی قوم کی امانت ہے،قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ عدالت سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کونااہل قراردیا جائے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website