عدالت میںدائر کی جانے والی درخواست بے معنی ہے ، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے :رجسٹرار آفس کی ہدایت
اسلام آباد (یس اُردو) سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے ۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ بظاہر درخواست بے معنی ہے ۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے ۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست بظاہر بے معنی ہے ۔ ایڈووکیٹ طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دینے کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی