اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے 120 پولیس افسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Supreme Court to withdraw the promotion of 120 police officers in Punjab
سپریم کورٹ میں پنجاب میں آؤٹ آف ٹرن پرموشن پر کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب کے 36 اضلاع میں آؤٹ آف پرموشن حاصل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی رپورٹ میں درخواست کی تھی کہ تمام افسران سے ترقیاں واپس لی جائیں۔ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی درخواست پر آؤٹ آف پروموشن حاصل کرنے والے 120 سے زائد افسران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔