counter easy hit

پارٹی صدر بنانے کیخلاف سپریم کورٹ آج کیس کی سماعت کریگا

SUPREME, COURT, WILL, HEAR, THE, CASE, THAT, DISQUALIFIED, PERSON, CAN, BE, HEAD, OF, POLITICAL, PARTY, OR, NOT

نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف آئینی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، تشکیل دیا گیا 3 رکنی بینچ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا۔نواز شریف کے خلاف عمران خان، شیخ رشید، پیپلز پارٹی اور جمشید دستی سمیت 13 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔نواز شریف کے خلاف درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ اور آئین کے آرٹیکل 17سے متصادم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ نے 22ستمبر کو انتخابی اصلاحات کا بل 2017کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا، جس میں عدالت سے نااہل قرار دیئے گئے شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کے لئے اہل قرار دینے سے متعلق حکومت کی تجویز کردہ شق نمبر 203اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور ہوگئی تھی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website