سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، فیس بک پر موجود سپریم کورٹ کے نام سے موجود پیچ جعلی ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں آیف آئی اے اور پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے جعلی اکاؤنٹ بلاک کریں، ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے،سپریم کور ٹ کے نام سے جو فیس بک پیج ہے وہ فیک ہے، سپریم کورٹ کا کوئی اکاونٹ یا پیج کسی سوشل میڈیاسائٹ پر نہیں ہے ۔
سپریم کورٹ نے آیف آئی اے اور پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے فیک پیجز کو بلاک کریں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔