اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ این اے 154 پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی تنقید سے افسوس ہوا ،بریف دینے والوں اور بریف کیس لینے والوں نے دلائل کے بجائے لمبی لمبی تاریخیں مانگنا شروع کردیں۔
پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بار بار جہانگیر ترین کے وکیل کو دلائل دینے کا کہا مگر انہوں نے دلائل دینے سے گریز کیااور لمبی لمبی تاریخیں مانگنا شروع کردیں جس پر عدالت نے فیصلہ دیا ۔
ان کا کہناتھا کہ صدیق بلوچ ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار تھے ،وہ جعلی ڈگری کے باعث لگنے والی تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ گئے۔