نیویارک(نیوزڈیسک) سردرد کی وجہ سے انسان بہت مشکل کا شکار ہوجاتا ہے اور دوائیاں کھاکر بھی سکون نہیں ملتا۔اکثر لوگ سر کے تمام دردوں کو ایک ہی طریقے سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو سر درد کی مختلف اقسام اور ان کے علاج کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں تاکہ اگلی بار آپ مشکل کا شکار نہ ہوں۔
بھنویں اور ماتھا
یہ سر درد کی سب سے عام قسم ہے جس میں ماتھے اور بھنوﺅں کے گرد درد ہوتا ہے۔یہ دردذہنی دباﺅ اور تناﺅ کی وجہ سے ہوتا ہے،جب ہم تناﺅ کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں توچہرے کے مسلز متاثر ہوتے ہیں اور سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ بہت زیادہ کیفین کے استعمال کی وجہ سے بھی یہ درد ہوتا ہے لہذا آپ کو چاہیے کہ ایسی اشیاءجن میں کیفین ہے اس کی مقدار کم کردیں۔
جبڑے میں درد
اگر سر میں جبڑے کی طرف سے نکل کر سر میں جارہا ہے تو یہ دانت میں درد کی وجہ سے ہے۔اگر آپ کو جبڑے رگڑنے کی عادت ہے تو بھی سر میں درد ہوسکتا ہے لیکن وہ اس درد سے مختلف ہوگا۔آپ کو چاہیے کہ ماہر دندان ساز کے پاس جائیں اور علاج کروائیں۔
گلا اور گردن میں درد
گلے میں خرابی کی وجہ سے گلے میں درد ہونے لگتی ہے اور یہ چلتی ہوئی سر تک جاتی ہے۔اگر گردن میں ایک دم اکڑاﺅ آجائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنے گلے کا علاج بھی کروائیں۔
آنکھوں کے نیچے
ان جگہوں پر درد سائی نس انفیکشن کی نشانی ہے لہذا اس کے علاج کے لئے وٹامن سی اور مائع جات کا استعمال بڑھا دیں۔اپنی آنکھوں کے نیچے ہلکا مساج کریں تاکہ درد میں کمی ہو اور ساتھ ادویات کا استعمال کریں۔
ایک آنکھ کے پیچھے
اس طرح کا سر درد بہت شدید ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ایک آنکھ کے پیچھے درد ہونے لگتی ہے۔اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لہذا ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اس کی اصل وجہ کو جاننے کی کوشش کریں۔
آدھے سر میں درد
اس درد کو میگرین کہا جاتا ہے اور جولوگ اس کا شکار ہوتے ہیں وہ اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں کہ یہ انتہائی تکلیف دہ درد ہے۔ایسی درد کی صورت میں کسی اندھیرے کمرے میں بیٹھ کر اپنے آپ کو پرسکون کریںاوراس کے علاج کے لئے باقاعدگی سے ادویات کھائیں۔
تمام سر میں درد
اگر آپ کو ایسا درد ہو جو کہ تمام سر میں ہو اور ساتھ ہی محسوس ہو کہ ایسا درد پہلے کبھی نہیں ہوا تو فوری طور پر ہسپتال جائیں۔ایسی درد میں نظر متاثر ہوتی ہے اور ساتھ ہی قے بھی آنے لگتی ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔