بھارتی حزب اختلاف کانگریس کےرہنما سندیپ ڈکشٹ نےبی جےپی پر کڑی تنقید کرتےہوئے سرجیکل اسٹرائیک کو ڈرامہ قرار دیدیا۔
بھارتی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کےرہنما سندیپ ڈکشٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرکڑی تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جےپی کے سرجیکل اسٹرائیک ڈرامے کا اثر کسی پرنہیں ہوپایا۔انہیں لگتا ہے کہ بی جےپی سرکارکےبس میں نہیں کہ وہ فوجیوں کی حفاظت کرسکے،اس لیے وہ اس قسم کی بے سروپا اور ڈرامائی باتیں کررہے ہیں۔