counter easy hit

’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کا بھارتی دعویٰ پروپیگنڈا ہے، جنرل باجوہ

بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کی ہیں جبکہ پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

 "Surgical strikes have claimed the Indian propaganda", General Bajwa


“Surgical strikes have claimed the Indian propaganda”, General Bajwa

 

 

 

 

 

 

 

 

ھارت کی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا:’’بھارت نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو سرجیکل اسٹرئیکس کا نشانہ بنایا۔‘‘ لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کی ٹیموں نے لائن آف کنٹرول کے قریب پوزیشنیں سنبھالی ہوئی تھیں۔ پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے میڈیا کو بتایا:’’بھارت کو پاکستان کی جانب سے سرحد پار مسلسل دراندازی پر شدید تشویش ہے۔‘‘

پاکستانی فوج نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کوئی سرجیکل حملہ نہیں کیا گیا بلکہ بھارت نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہٴ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے:’’دونوں ممالک کے مابین ’رولز آف اینگیجمنٹ‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا، بھارت کا یہ دعویٰ کہ دہشت گردوں کے اڈے پر سرجیکل حملہ کیا گیا ہے، جھوٹ پر مبنی ہے اور ایسا غلط اثرات کے حصول کے لیے جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website